اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایس پی سکیورٹی محمدسرفرازورنے ہائی سکیورٹی زون میں پولیس افسران کے ساتھ روزہ افطا ر کیا۔
اسلام آباد پولیس ماہ رمضان المبارک میں انتہائی متحرک ہے،ما ہ رمضان المبارک مسلما نو ں کے لئے ایک مقدس مہینہ ہے ،اس ماہ کے دوران ڈپلومیٹک انکلیومیں سکیورٹی کے خا طر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورک نے ہائی سکیورٹی زون میں سکیورٹی کے فرائض منصبی پر تعینات افسران کے ہمر اہ روزہ افطا ر کیا، اس مو قع پردیگر سینئرپولیس افسران بھی مو جو د تھے، ایس ایس پی سکیورٹی نے کہا کہ سحر ی اور افطا ری کے اوقات میں اسلام آباد پولیس انتہا ئی متحرک ہے، شہر یو ں کی حفا ظت کے لئے یہ تما م اقداما ت اٹھا ئے جا رہے ہیں، انہو ں نے مزید کہا کہ ہائی سکیورٹی زون میں واقع اہم عمارتوں ،اداروں کی حفاظت،ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے،اسی کے ساتھ موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی ڈیوٹی کو ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے،جبکہ اس امر کو یقینی بنایا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود تمام عملہ جدید اسلحہ اور ضروری سازو سامان سے لیس ہو،ریڈ زون میں داخل ہونے والی متعلقہ گاڑیوں کو مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ہے جبکہ ڈپلومیٹک انکلیو میں متعلقہ اشخاص کوانٹری کارڈز کے ذریعے مکمل کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد داخل ہونے دیا جارہا ہے،ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورک نے کہا کہ ہائی سکیورٹی زون میں واقع تمام سرکاری و نجی اداروں ، سفارت خانوں اور اقوام متحدہ کے دفاتر کی سکیورٹی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اس افطار ڈنر کا مقصد پولیس افسران کے مورال کو بلند کرنا ہے اور اس بات کا احساس دلانا ہے کہ ہم سب ایک ہیں ۔