شادی بیا ہ کی تقریبات پر نیا ٹیکس نافذ

 
0
716

کراچی :ستمبر 8 (ٹی این ایس ) کراچی میں شادی بیاہ کی تقریبات پر نیا ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہریوں پر ایک نیا ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ کراچی کے شہریوں کو اب شادی بیاہ کی تقریبات پر ایک نیا ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق کراچی کے شادی ہالز، کمرشل لانز، مارکیو، ہوٹلز، کلب، ریسٹورنٹ اور کمیونٹی جگہوں پر کیے جانے والے ہر قسم کے فنکشنز پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ کسی بھی فنکشن پر آنے والے اخراجات کا کل 5 فیصد ٹیکس کی صورت میں ادا کرنا ہوگا۔