قطر کا امریکہ میں طوفان ہاروے کے متاثرین کے لئے3 کروڑ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان

 
0
430

دوحہ ستمبر 9(ٹی این ایس )قطر نے امریکی ریاست ٹیکساس میں آنے والے طوفان ہاروے کے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے 3 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں قطر کے سفیر مشعال بن حماد الثانی نے قطر ہاروے فنڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ فنڈ طوفان سے متاثرہ کمیونیٹیز کی بحالی کے لیے استعمال ہوں گے۔ ٹیکساس کے لوگ کسی بھی طوفان سے طاقت ور ہیں اور بڑے اور بہتر طریقے سے واپس آئیں گے، اور قطر ہر موقع پر اپنے دوستوں کی مدد کے لیے تیار ہے۔انہوں نے گیس سے مالا مال ملک کے ٹیکساس سے تعلقات پر زور دیا، جس میں ہوسٹن میں قائم سفارت خانہ بھی شامل ہے۔دوسری جانب قطر کے مذکورہ اعلان پر گورنر ایبٹ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کے لوگوں کی امداد کے اعلان پر وہ حیران اور شکر گزار ہیں۔واضح رہے کہ قطر اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ دیگر ممالک نے بھی ٹیکساس کے لیے امداد کا اعلان کیا تاہم اس کی مقدار کم ہے۔