اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 
0
1643

لاہور ستمبر 8(ٹی این ایس)ماڈل ٹاﺅن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ماڈل صوفیہ مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

فاضل جج نے پولیس کو حکم دیا کہ صوفیہ مرزا کو 21ستمبر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔سمن آباد پولیس نے ملزمہ صوفیا مرزا کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا،پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ماڈل صوفیہ مرزا فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ہیں اور روپوش ہیں،ماڈل صوفیہ مرزا کو طلبی کے نوٹسز بھی بھجوائے جا چکے ہیں،ماڈل صوفیہ مرزا طلبی نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہی ہیں،صوفیہ مرزا کا عدالت میں پیش نہ ہونے کے باعث مقدمہ التوا کا شکار ہے ،عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ماڈل صوفیہ مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے۔