ویڈیو گیم’ ’شیڈو آف دی ٹومب ریڈر‘‘ کا ٹریلر جاری کردیاگیا

 
0
1352

دشمنوں سے نمٹتی خاتون جانبازکے گرد گھومتی یہ ایکشن ویڈیو گیم رواں سال 14ستمبر کو لانچ کر دی جائے گی 
نیویارک23جولائی (ٹی این ایس)ایڈونچر کے دیوانوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ بلاک بسٹر ہالی وڈ فلم ٹومب ریڈرکے ویڈیو گیم ’شیڈو آف دی ٹومب ریڈر‘ کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

غیر معمولی اور خطرناک مشن انجام دیتی لارا کرافٹ نامی نڈرخاتون مہم جْوکے گِرد گھومتی اس ویڈ یوگیم کو کینیڈین گیم ڈیولیپرز Eidos نے تیار کیاہے۔ا س فلم میں بہادر فائٹر جدید ہتھیاروں سے نہ صرف نشانے بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کررہے ہیں بلکہ کئی نئے ٹاسک بھی متعارف کروائے گئے ہیں جو گیم کھیلنے والوں کو اگلے لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

دشمنوں سے نمٹتی خاتون جانبازکے گرد گھومتی یہ ایکشن ویڈیو گیم رواں سال 14ستمبر کو لانچ کر دی جائے گی جو ایکس باکس ون،پلے اسٹیشن فور اور مائیکرو سوفٹ ونڈوز کے لیے موزوں ہے۔