کراچی: انتخابی ڈیوٹی پر اپنی جگہ کسی اور کو بھیجنے والا پریزائیڈنگ افسر گرفتار

 
0
308

پی ایس 93 کے پولنگ اسٹیشن کے لیے مقرر پریزائیڈنگ افسر وحید اللہ نے اپنی جگہ زبیر نامی شخص کو بھیج دیا تھا
کراچی جولائی 23(ٹی این ایس) صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 93 کے پولنگ اسٹیشن کے لیے مقرر پریزائیڈنگ افسر کو انتخابی ڈیوٹی پر اپنی جگہ کسی اور کو بھیجنے پر گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق پریزائیڈنگ افسر وحید اللہ نے انتخابی ڈیوٹی کے لیے اپنی جگہ زبیر نامی شخص کو بھیج دیا تھا۔پولیس کے مطابق پی ایس 93 کے ریٹرننگ افسر نے وحید اللہ اور زبیر کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔جس کے بعد تھانہ سٹی کورٹ پولیس نے وحید اللہ کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم زبیر فرار ہوگیا۔