کراچی:سرجانی ٹاؤن پولیس کے ہاتھوںمتحدہ قومی موومنٹ لندن کے دو خطرناک ٹارگٹ کلرز گرفتار،رینجرز سندھ نے رضویہ میں ٹارگٹ کلر کو دھر لیا

 
0
1207

کراچی،اپریل 13  (ٹی این ایس):سرجانی ٹاؤن پولیس نے زیرو پوائنٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ لندن کے دو خطرناک ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلرز میں وقار احمد ولد ذوالفقار احمد اور ندیم احمد خان عرف چٹا عرف چکنا ولد عبدالستار شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والا ٹارگٹ کلرز نے دوران تفتیش لینڈ گریبنگ سمیت کئی افراد کو قتل کرنے کا اعترا ف کیا ہے۔

ٹارگٹ کلرز نے بتایا کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ لندن کے خطرناک ٹارگٹ کلر ٹیم ارشد بھجنگا کی ٹیم کے اہم رکن ہیں ، ملزمان نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں زبیر اور اسکے ساتھی کو فائرنگ کر کے قتل کیا،ملزم نے بتایا کہ 17جون 2012 کو بوقت 2000 بجے سیکٹر انچارچ عادل کے آرڈر پر اس کے ہمراہ شاہد قریشی، ندیم چٹا، جمیل اور عمران گنڈیری کے 9mmپستولوں سے لیس ہو کر دو موٹر سائیکلوں پر اللہ والی چورنگی نارتھ کراچی گئے جہاں STکا کارکن دانش اور اسکے ساتھی ابوزر کو فائرنگ کر کے زخمی کیا دانش بعد میں ہلاک ہوگیا تھا۔

2006میں اجمل پہاڑی کے حکم پر عمران گیڈیری، ندیم چٹا، راشد چھوٹا اور ندیم انصاری کے ہمراہ انڈا مور پر اسٹیٹ ایجنسی پر بیٹھے ہوئے ST کے نامعلوم کارکن کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا، 2008 میں اجمل پہاڑی کے حکم پر علی، ندیم چٹا اور عمران گیڈیرے کے ہمراہ ہریانہ کالونی اورنگی ٹاون میں دو نامعلوم بلوچوں کو فائرنگ کر کے قیل کیا، 26 جون 2012 کو بوقت 2210 بجے سیکٹر انچارج عادل کے حکم پر عمران گیڈیری، ندیم چٹا کے ہمراہ نور محمد خان کو قتل کیا، 14-08-2012 کو عمران گنڈیری، نوشاد، کلام، جیو، راشد، علی، ندیم چٹاا ور شاہد بھجنگا کے ہمراہ حقیقی کا کارکن نصیر تنولی کو اورنگی 4نمبر پر فائرنگ کر کے ہلاک کیا، 15-01-2011 کو عمران گنڈیری، ندیم چٹا اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اردو چوک پر PPPکے دفتر میں گھس کر جنرل سیکریڑی فرحان عرف گڈو، زبیر اور طاہر کو فائرنگ کر کے ہلاک کیاتھا، ٹارگٹ کلروں سے تفتیش کی جارہی ہے،

پاکستان رینجرز سندھ نے رضویہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف معین الدین کو گرفتار کرلیا ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ، رینجرز رضویہ کے علاقے میں ہی کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے ملزم ناصر کو گرفتار کرلیا،ملزم اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہے ، رینجرز نے ماڈل کالونی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان وقار علی اور محمد فہد کو گرفتار کرلیا جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ، ڈیفنس کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرےت ہوئے ملزم وقاص حسین کو گرفتار کرلیا جو ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں آئس ، کرسٹل ، نشے کی گولیاں اور منشیات فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث تھے ۔