کراچی: سرجانی ٹاؤن، شریف آباد، ماڈل کالونی اور نیو کراچی میں پولیس کاروائیوں کے دوران  8 جرائم پیشہ افراد گرفتار

 
0
330

کراچی،اپریل 13  (ٹی این ایس):شہر قائد میں پوکیس فورسز نے  سرجانی ٹاؤن، شریف آباد، ماڈل کالونی اور نیو کراچی میں پولیس کاروائیوں کے دوران  8 جرائم پیشہ افراد گرفتار  کریا۔

ٹی این ایس کے نمائندے کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے سرجانی ٹاؤن میں تین ملزمان جاسم ، نعیم بخش اور نبیل احمد کوگرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ،ملزمان نے دوران تفتیش اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔شریف آباد میں پولیس نے ایک اور  کارروائی میں  اسٹریٹ کرمنل مٹھو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ماڈل کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان فہد اور وقار علی کو گرفتار کرکے منشیات جبکہ نیوکراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان شہزاد اور رمیز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔