کراچی:مشرف کالونی میں پانی کی بالٹی میں گر کر 4 سالہ بچہ اور سائٹ بی میں  نجی کمپنی کا گارڈ  چھت سے گر کرجاں بحق

 
0
2034

کراچی،اپریل 13  (ٹی این ایس):مشرف کالونی میں پانی کی بالٹی میں گر کر 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، جبکہ سائٹ ایریا میں نجی کمپنی کی چھت سے گر کر سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق ماڑی پور کے علاقے مشرف کالونی میں رہائش پذیر 4 سالہ ثاقب ولد ماجد واش روم میں پانی سے بھری بالٹی میں کھیلنے کے دوران گر گیا اور ڈوبنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ،جس کی لاش کو ورثاءفوری طور پر قریبی اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق ہونے کے بعد ورثاءبغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔

سائٹ بی کے علاقے جی سی ٹی کالج کے قریب واقع نجی کمپنی کا گارڈ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کمپنی کی چھت پر ڈیوٹی کرنے کے دوران گر کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو قریبی اسپتال لے کر گئے جہاں اسکی شناخت 58 سالہ مصر خان ولد امیر خان کے نام سے ہوئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے ورثاءبغیر کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے ۔