کلفٹن ڈویژن پولیس نے پوش علاقوں میں گھروں،دکانوں میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کے 6کارندو ں کو گرفتار کرلیا

 
0
315

کراچی،اپریل 13  (ٹی این ایس):کلفٹن ڈویژن پولیس نے پوش علاقوں میں گھروں ،دکانوں میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کے 6کارندو ں کو گرفتار کر کے اسلحہ منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ،تفصیلات کے مطابق کلفٹن ڈویژن پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 6ملزمان عامر علی عرف لمبا،فیاض خان عرف طارق،یوسف شاہ عرف شاہ جی ،نصراللہ ،سید حفاظ اللہ خان ،شاہد زمان عرف کک کو گرفتار کر کے 6پستول ،منشیات طلائی زیورات اور 10موبائل فون و موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان اورنگی ٹاؤن کے رہائشی ہیں اور گذشتہ کئی ماہ سے کلفٹن ،ڈیفنس اور طارق روڈ سمیت دیگر پوش علاقوں میں گھروں ،دکانوں اور دیگر مقامات پر ڈکیتیاں کر رہے تھے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔