کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے ساحلی علاقے میں اسمگل کے لیے زیر زمین چھپائی گئی ایک ہزار کلو چرس برآمد کرلی

 
0
307

کراچی،اپریل 13  (ٹی این ایس):کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے ساحلی علاقے میں اسمگل کے لیے زیر زمین چھپائی گئی ایک ہزار کلو چرس برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ حکام کو خفیہ اطلاع ملی کہ منشیات کے اسمگلر بھاری مقدار میں منشیات ساحلی علاقے سے بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر کوسٹ گارڈ نے بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی ڈوکی میں سرچ آپریشن کرتے ہو ئے مدفون بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ،ترجمان نے مزید بتایا کہ برآمد کی گئی منشیات کا وزن ایک ہزار کلو گرام ہے جبکہ اس کی مالیت 1309.3ملین روپے ہے۔