ایم کیوایم پاکستان کا مسلم لیگ ن کے شاہدخاقان عباسی کی حمایت کا فیصلہ

 
0
5641

کراچی 1 اگست(ٹی این ایس) ایم کیوایم پاکستان کا مسلم لیگ ن کے شاہدخاقان عباسی کی حمایت کا فیصلہ، میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کشورزہرہ کے کاغذات نامزدگی واپس لے لے گی۔ذرائع کا کہناہے ن لیگ کا وفد شاہدخاقان عباسی کی قیادت میں آج ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کریگا جس میں وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار کی حمایت کی درخواست کی جائیگی،ذرائع کا کہنا تھا حمایت کااعلان شاہدخاقان عباسی سے ملاقات کے بعدکیاجائے گا،دوسری طرف ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار کھڑا کرنے کے فیصلے پر قائم ہیں تاہم لیگی وفدسے ملاقات کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔