محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے موسم کی صورتحال

 
0
1604

اسلام آباد  یکم اگست(ٹی این ایس) : محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ڈی آئی خان، بنوں، سرگودھا، ساہیوال، ملتان ڈویژن اور فاٹا میں بھی چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش/بونداباندی کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

ڈی آئی خان، بنوں، سرگودھا، ساہیوال ڈویڑن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش/ بونداباندی کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے۔گزشتہ روز چلاس میں درجہ حرارت 46، دادو، سبی، دالبندین، نوکنڈی44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔