عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا  

 
0
458

                      اسلام آباد :اگست1(ٹی این ایس) : پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا ۔ عائشہ گلالئی قومی اسمبلی میں آج پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد اُمیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے ۔ عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ میں آج پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دوں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد پریس کانفرنس کر کے مزید حقائق سامنے لاؤں گی ۔ عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان تو کر دیا البتہ وہ کس جماعت میں شامل ہوں گی اس سے متعلق انہوں نے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا۔