این اے 120 پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری 

 
0
308

اسلام آباد :اگست1(ٹی  این  ایس) : الیکشن کمیشن نے این اے 120 پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 17 ستمبر کو ہو گی ۔ اُمیدوار 10 سے 12 اگست تک الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 سے 17 اگست تک ہو گی جبکہ 21 اگست تک کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر ہوں گی ۔ اُمیدوار 25 اگست تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اُمیدواروں کی حتمی فہرست 26 اگست کو جاری ہو گی جس کے بعد 17 ستمبر کو این اے 120 کے لیے پولنگ ہو گی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقے میں کسی قسم کی ٹرانسفر نہیں ہو سکتی جبکہ حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد ہو گی۔یاد رہے کہ این اے 120 کی سیٹ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد خالی ہوئی ہے۔