سپنر معین علی 79سال میں ہیٹرک کرنے والے پہلے انگلش سپن بائولر بن گئے

 
0
7000

لندن اگست 1(ٹی این ایس):برطانوی آف سپنر معین علی 79سال میں ہیٹرک کرنے والے پہلے انگلش سپن بائولر بن گئے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف اوول کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز معین علی نے پہلے پروٹیز اوپنر ڈین ایلگر اور پھر کگیسو ربادا کو سلپ میں کیچ آئوٹ کروایا اور پھر اپنے اگلے اوور کی پہلی گیند پر مورنے مورکل کیخلاف ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل کی جسے امپائر نے مسترد کردیا ،انگلینڈ نے امپائر کا فیصلہ چیلنج کیا اور ری پلیز میں گیند وکٹوں سے ٹکراتی دکھائی دی اور معین علی کی ہیٹ ٹرک مکمل ہوگئی۔اس سے قبل سابق برطانوی آف سپنر ٹام گوڈرڈ نے 1938ئ میں جنوبی افریقہ ہی کے خلاف ہیٹرک کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا تھا۔ ۔