کراچی1مئی(ٹی این ایس )کراچی کے علاقے نیو کراچی میں تیز دھار آلے سے لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر الیون میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کو تیز دھار آلے سے وار کر کے لڑکی کو قتل کر جبکہ گھر میں موجود لڑکی کے بھائی کو بھی زخمی کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق 19سالہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کر لیا ہے، مقدمے میں مقدمے میں قتل، اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق لڑکی کے والدین کی 13 سال قبل علیحدگی ہوگئی تھی، پولیس نے مقتولہ لڑکی کے والد اور مالک مکان سمیت 8 افراد کو حراست میں لے لیا ہے،حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔