کراچی میں پولیس کی کارروائی، گینگ وار کے 2 کارندے گرفتار

 
0
306

کراچی1مئی(ٹی این ایس )کراچی میں پولیس نے کارروائی کے دوران گینگ وار کے دو کارندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس نے کارروائی کر کے گینگ وار بلال گروپ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم اعجاز احمد اورفضل عرف ڈاڈا سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان گزشتہ دنوں پاک کالونی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تھے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر لیا ہے۔