کراچی،ریلوے املاک کونقصان پہنچانے والے متعدد ملزمان گرفتار

 
0
338

کراچی26جولائی(ٹی این ایس)کراچی ریلوے پولیس نے ادارے کی املاک کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر مقدمات درج کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔کچھ ملزمان گرفتاری کے خوف سے کئی ملزمان زیر زمین چلے گئے، جن کی تلاش کےلیے کارروائی کی جارہی ہے۔

اس ضمن میں ریلوے پولیس کے انسپکٹر اسد خان مہر نے بتایا کہ اربوں مالیت کی زمین پر قبضے میں ملوث ملزمان، کباڑخانے کے نام پر ریلوے کا لوہا چوری کرکے راتوں رات کروڑ پتی بن گئے ہیں، ٹکٹ کی بلیک مارکیٹ میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، علاوہ ازیں اندرون ملک آمدو روانگی پر مامور ٹرینوں میں چھالیہ، ہیروئن ودیگر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کےخلاف بھی مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ان تمام کارروائیوں کا مقصد قومی ادارے کو مزید نقصان سے بچانا ہے، اس ضمن میں گزشتہ دنوں ملزمان کی گرفتاری وتحقیقات کیلیے پنجاب، کے پی کے اور کراچی سمیت اندرون سندھ چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔