کراچی،جج کی گاڑی پرفائرنگ کرنے والاسیکیورٹی گارڈکاجسمانی ریمانڈ

 
0
292

کراچی26جولائی(ٹی این ایس)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے عدالت عالیہ کے جسٹس کی گاڑی پر فائرنگ کر نے والے سیکیورٹی گارڈ کو تین یو م کےلیے جسمانی ریمانڈ پر د ے د یا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پو لیس نے ملزم سیکیورٹی گارڈ خالد کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے بتایاکہ ملزم کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نذر اکبر کی گا ڑ ی پر فائرنگ کر نے کے الزام میں گر فتا ر کیا گیا ہے جبکہ مدعی مقدمہ ا ے ایس آئی جمیل نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا تھا کہ میں جسٹس کی گاڑی کے پروٹوکول ڈیوٹی پر تھا اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ کے ڈی ا ے مارکیٹ گلشن اقبال جسٹس کے ا ہلخانہ کے ہمراہ شاپنگ کرنے آئے تھے، ا سی د ور ان ملزم نے ا پنے ریپیٹر گن سے فائر کر دیا گولیاں گاڑی کے بمپر پر لگی ا سکے بعد ا ہل خانہ کو گھر چھوڑ کرمقدمہ درج کر ایا۔ ملزم کے خلا ف مقدمہ نمبر313/18 ز یر دفعہ324/ ا قد ا م قتل کا مقدمہ د ر ج کیا گیا تھا۔