عمران خان مذہبی شدت پسند نہیں ہیں، پرویز مشرف

 
0
439

دبئی 26 جولائی(ٹی این ایس)سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہاہے کہ عمران خان مذہبی شدت پسند نہیں ، فوج نے تحریک انصاف کی کامیابی میں مدد نہیں کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدرپرویز مشرف نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد عمران خان کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان کی پاکستان کی ترقی کے لیے نیت اچھی ہے جبکہ آرمی چیف نیوٹرل ایمپائر ہیں۔انہوں نےمزید کہا کہ جب وقت مناسب ہوگا میں پاکستان واپس جاؤں گا اس کا فیصلہ ابھی کروں گا تاہم حافظ سعید دہشت گرد نہیں مجاہدہیں اور پاکستان میں کافی مقبول ہیں۔