مسلم لیگ (ن) کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ

 
0
303

لاہور26 جولائی (ٹی این ایس)عام انتخابات میں تحریک انصاف کے بعد دوسرے نمبر پر آنے والی مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن بینچ پر بیٹھنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاق اور صوبہ پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل میں پارٹی کےجیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد کے خط جبکہ ہارنے والوں کو حوصلہ افزائی کے خط لکھیں گے۔شہباز شریف نےمزید کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی گئی جس پر قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کریں گے اور مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن نتائج چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیں، کئی جگہوں سے دھاندلی کے جو ثبوت ملے انہیں الیکشن کمیشن کو فراہم کریں گے۔