خیبرپختونخوا، فاٹا اور بلوچستان کے مخصوص علاقوں میں انسداد پولیو مہم پیر کو ٗ تین روز تک جاری رہے گی

 
0
400

پشاور اکتوبر 9 (ٹی این ایس)خیبرپختونخوا، فاٹا اور بلوچستان کے مخصوص علاقوں میں انسداد پولیو مہم پیر کو شروع ہوگئی جو تین دن جاری رہے گی۔خیبرپختونخوا کے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق یہ مہم صوبے کے اضلاع لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک، ٹانک، بنوں ،ہنگو اور جنوبی وزیرستان ایجنسی اور فاٹا میں شروع کی گئی۔مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے دس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کوئٹہ ،بارکھان، جعفرآباد، نصیرآباد، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ژوب، ڈیرہ بگٹی، کوہلو اور شیرانی کے اضلاع میں شروع کی گئی۔پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے صوبائی رابطہ کار سید فیصل احمد نے بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے چھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے۔مہم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔