کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری انصاف اور احتساب کے نام پر انتقام کی شرمناک مثال ہے ٗسعد رفیق

 
0
334

اسلام آباد اکتوبر 9 (ٹی این ایس)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری انصاف اور احتساب کے نام پر انتقام کی شرمناک مثال ہے۔ صفدر جمہوریت کے مخلص اور پْرعزم مجاہدہیں ٗ وہ صادق بھی ہیں اورامین بھی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ گارڈ فاردر مافیاز اور دہشت گردوں کے اہل خانہ نہ گرفتاریاں دیتے ہیں نہ پیش ہوتے ہیں، کیپٹن صفدر کی گرفتاری پرکوئی مزاحمت نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ تحفظات کے باوجود عدالتی عمل کا حصہ بنے ہوئے ہیں ٗشاید انصاف مل جائے۔ملک وقوم کے محسنوں کے خلاف سازشیں اور اْنکی تذلیل بدقسمت اور بدصورت روایت ہے۔سعد رفیق نے کہا کہ آئین و قانون کی حکمرانی اور عوام کے حقِ حاکمیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھی جائیگی ٗ ہم نے عدلیہ کی آزادی اور وقار کی جنگ لڑی ہے ٗہمیں ہی نا انصافی کا نشانہ بنایا جا ریا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ لڑنا اور جواب دینا آتاہے لیکن اس سے ملک میں انتشار اورافرا تفری پھیلنے کا خدشہ ہے ٗ سازشوں اور مخالفتوں کے گرد اب سے انشا ء4 اللہ سرخرو ہوکر نکلیں گے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف اوران کے اہلخانہ کو انتقام کا نشانہ بنانے والے اپنے طرز عمل پر غور کریں۔