تہران مئی 1(ٹی این ایس)ایرانی حکام نے ٹیلی گرام ایپ پر پابندی لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق ملکی عدلیہ نے انٹرنیٹ کمپنیوں کو اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیے ہیں تاکہ صارفین ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے (وی پی این)ایپ استعمال نہ کر سکیں۔ ایرانی حکومت کا موقف ہے کہ دہشت گرد اور جنسی مواد میں دلچسپی رکھنے والے اس ایپ کو استعمال کرتے ہیں۔ ایرانی حکام نے گزشتہ ماہ ہی قومی سلامتی کے پیش نظر پیغام رسانی کی اس ایپلیکیشن کو بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ رواں برس حکومت مخالف مظاہروں میں وی پی این نے اہم کردار ادا کیا تھا۔