امن کوششوں پر ٹرمپ نوبیل انعام کے مستحق ہیں،سربراہ جنوبی کوریا 

 
0
317

سیؤل مئی 1(ٹی این ایس)جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان امن مساعی کیا شروع ہوئیں کہ جنوبی کوریا کے سربراہ نے ان کوششوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کا مرہون منت قرار دیتے ہوئے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کا مستحق قرار دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مون جی ان نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی اور جنوبی کوریا کو امن کی راہ پر لانے کے بدلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن انعام کا حق دار ہونا چاہیے۔انہوں نے یہ تجویز اس وقت دی جب کہا گیا کہ جنوبی کوریا کے آنجہانی صدر کیم ڈائی جونگ کی بیوہ کو امن انعام دیا جائے۔ ان کے شوہر کو 2000ء میں اس وقت کے شمالی کوریائی لیڈر کیم جونگ ال کے سے ملاقات کرنے پر امن انعام دیا گیا تھا۔جنوبی کوریا کی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ شمالی کوریا کی سرحد پر پروپیگنڈہ لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے لیے تیار ہے۔ توقع ہے کہ شمالی کوریا بھی اس کی پیروی کرے گا۔ اس موقع پر جنوبی کوریا کے صدر نے کہا کہ ہمیں صرف امن کی ضرورت ہے، امریکی صدر کا کوریائی ممالک کے درمیان جنگ ختم کرانے میں اہم کردار ہے۔ انہیں امن نوبیل انعام ملنا چاہیے۔