جرمن زبان کا امتحان،نصف سے زائد مہاجرین فیل ہوگئے

 
0
320

برلنمئی 1(ٹی این ایس)جرمنی میں موجود ایسے تارکین وطن جنہیں انضمام کا کورس کروایا گیا، ان میں سے نصف تعداد اس کورس کے خاتمے کے بعد لیے جانے والے امتحان میں ناکام رہی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مبصرین نے کہاکہ مہاجرین کی اتنی بڑی تعداد میں جرمن زبان کے امتحان میں ناکامی کی بڑی وجہ ان کا کورسز میں غیرحاضر رہنا ہے۔جرمنی کے وفاقی دفتر برائے مہاجرین اور پناہ گزین کے اعداد و شمارمیں کہاگیاکہ ابتدائی جرمن زبان سکھانے کے لیے کرائے جانے والے ’انٹیگریشن‘ کورس کے بعد جن تارکین وطن کا امتحان لیا گیا، ان میں نصف سے زائد فیل ہو گئے۔ فرانکفٹرالگمائنے میں جرمن دفتر برائے مہاجرین اور پناہ گزین کے اعداد و شمار کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیاکہ گزشتہ برس جرمن زبان کے ان کورسز میں شریک تارکین وطن کی مجموعی تعداد تین لاکھ انتالیس ہزار پانچ سو اٹھہتر تھی، جن میں سے دو لاکھ نواسی ہزار سات سو اکیاون جرمن زبان کا یہ ابتدائی کورس پاس کرنے میں ناکام رہے۔ان اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ ان تارکین وطن میں سے صرف 48 فیصد زبان کے اعتبار سے B1 کی سطح تک پہنچ پائے۔ جب کہ صرف چالیس فیصد زائد ایسے تھے جو A1 عبور کر کے A2 سطح کے کورسس تک بھی نہ پہنچ پائے۔اس کورس کے بعد توقع تھی کہ مہاجرین عام بول چال کو کسی حد تک سمجھ سکیں گے اور سادہ جملوں کے ذریعے اپنی بات کہہ پائیں گے۔جرمن وفاقی دفتر برائے مہاجرین اور پناہ گزین کے مطابق ان تارکین وطن کی زبان سیکھنے کے معاملے میں اس ناکامی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ کئی ان کورسز کے دوران بیمار رہے اور بعض کو ملازمت مل گئی جب کہ کئی ایسے بھی تھے، جو ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل ہو گئے۔