لاہور (ٹی این ایس) لاہور آرٹس کونسل ( الحمراء ) اور ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام شاندار اور پروقار وجد کی رات ( صوفی رنگ ) کا اہتمام کیا گیا

 
0
83

لاہور (ٹی این ایس) لاہور آرٹس کونسل ( الحمراء ) اور ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام شاندار اور پروقار وجد کی رات ( صوفی رنگ ) کا اہتمام کیا گیا
عقیدت بھری اور با برکت محفل کو سینئر ترین ایونٹ آرگنائزر پیر سید سہیل بخاری نے آرگنائز کیا –
توقیر حیدر کاظمی ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء کو قرآن پاک کا نسخہ اور پنجتن پاک ایوارڈز پیش کی گیا –
لاہور آرٹس کونسل الحمراء اور ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے با برکت ماہ میں ایک شاندار اور پروقار تقریب وجد کی رات ( صوفی رنگ ) کا اہتمام الحمراء آرٹس سنٹر ہال 2 ، شاہراہ قائد اعظم لاہور میں کیاگیا – الحمراء ہال شرکاء سے بھرا ہوا تھا اور کئی ایک فیمیلز کی شرکت اس عقیدت بھری محفل کی کامیابی کی ضمانت ثابت ہوئی – وجد سے بھرپور محفل کی میزبانی لیونگ لیجنڈ شوبز جرنلسٹ شکیل زاہد نے ادا کی – سینئر ترین ایونٹ آرگنائزر پیر سید سہیل بخاری نے کہا ایگزیکٹو ڈائریکٹر توقیر حیدر کاظمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور آرٹس کونسل ( الحمراء) کا ایک مرتبہ پھر باہمی اشتراک انکی کاوش کا نتیجہ ہے – اور انشاءاللہ یہ سلسلہ برقرار رہے گا – انکے دو ماہ کے دور میں الحمراءفن و ثقافت، ادب گہوارہ بنا رہا ہے اور انشاءاللہ یہ سفر جاری رہے گا – پیرسیدسہیل بخاری چئیرمین ایوارڈزکمیٹی نے کہا کہ ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان 4 ، دہائیوں سے فن وثقافت آرٹ اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایوارڈز تقریبات کے ساتھ ساتھ پاکستان میں پہلی مرتبہ الیکٹرانک اور پرنٹ سے وابستہ افراد و شخصیات کو انکی اعلٰی کارکردگی پر ایشین میڈیا ایوارڈز کا اجراء گزشتہ 6 ، سال قبل کیا گیا اور سالانہ 6 ،تقریبات منعقد کی جا چکی ہیں – اسی طرح دنیا سے رخصت ہونے والے لیجنڈز کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے خواہ وہ کسی بھی فیلڈز سے ہوں – اسی طرح خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ” اعتراف فن ” اور “اعتراف خدمت ‘ کے فاونڈر ہیں – موسیقی سے وابستہ افراد کیلئے ایشین میلوڈی ایوارڈز ، بزنس کمیونٹی کیلئے ایشین بزنس ایوارڈز ، ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریبات سالہا سال سے منعقد کی جا رہی ہیں – پیر سید سہیل بخاری نے مزید کہا کہ جب تک میری زندگی ہے تب تک میں یہ خدمات سرانجام دیتا رہونگا کیونکہ میری فیملی کا کوئی بھی فرد اس کام کو برقرار نہیں رکھے گا – کیونکہ یہ ہمارا بزنس نہیں ہے میرا شوق ہے – انہوں نے کہا کہ نجیب الطرفین سادات ہوں اور سادات کو ہمیشہ ہر دور میں یزیدیت کا سامنا رہتا ہے لیکن فتح ہمیشہ حسینیت کی ہی ہوتی ہے – میں ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کرنا رہونگا –
لیونگ لیجنڈ اداکار راشد محمود نے کہا کہ اس ملک کی کلچرل ایکٹیوٹی ، پرفارمنگ آرٹ کی کوئی ایسی صنف نہیں ہے جسے پیر سید سہیل بخاری نے پرموٹ نہ کیا ہو ہر شعبہ کو خراج تحسین پیش نہ کیا ہو – انکی خصوصیت ہے کہ سینئر فنکاروں کے ساتھ ساتھ نیو ٹیلنٹ کو بھی موقع فراہم کرتے ہیں اور جو بھی اپنے ملک کی ثقافت کے ساتھ بےلوث منسلک ہیں شاہ جی کے پروگرامز میں نظر آئیں گے – ادکار راشد محمود نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء توقیر حیدر کاظمی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الحمراء اور شاہ جی کا باہمی اشتراک خوش آئند ہے – توقیر حیدر کاظمی ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء نے اپنے تاثرات میں کہا کہ صوفیاء کرام کے پیغام میں فرد و معاشرہ کی فلاح پنہاں ہے – اور رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں سعادتیں سمیٹنے کیلئے وجد کی رات ( صوفی رنگ ) کا اہتمام الحمراء اور ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کا باہمی اشتراک خوش آئند ہے – اس موقع پر ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری نے توقیر حیدر کاظمی کو قرآن پاک کا نسخہ اور پنجتن پاک ایوارڈز پیش کیا –
تقاریر کے بعد محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا – غلام مصطفٰی نے تلاوت قرآن کریم کے ساتھ حمد باری تعالٰی بھی پیش کی – نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد نبیل قادری نےپیش کر کے سماع باندھ دیا – ورسٹائل پرفارمنس گروپ نے شاندار اور جاندار صوفی رقص پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی – نامور فوک گلوکار عباس جٹ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان بیان کی – معروف گلوکارہ عینی طاہرہ نےاپنے گروپ کے ساتھ صوفیانہ کلام پیش کیا – نامور اداکارہ فلک محمود نے دھمال پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لئے – ظفر شیر ڈھول گروپ نے جوکہ خصوصی طور پر منڈی بہاؤالدین سے وجد کی رات میں پرفارم کرنے کیلئے لاہور الحمراء آئے اور اپنی ڈھول اور شہنائی پرفارمنس پیش کی اور الحمراء ہال انکی شاندار پرفارمنس سے تالیوں سے گونج اٹھا – نامور گلوکارہ اقصٰی نور نے کلام اقبال سے وجد کی رات میں تصوف کے رنگ بکھیرے – لیونگ لیجنڈ گلوکار انور رفیع نےتصوف بھرے کلام سے خوب داد سمیٹی – وجد کی رات کے میزبان شکیل زاہد نے کہا کہ قوالی اولیاء کرام کے اقوال ہیں جس سے روحانی اورصوفی رنگ اسلامی ٹقافت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں اور جب قوالی کی ” لے ” بلند ہوتی ہے تو روح وجد میں آجاتی ہے اور درویش جھوم اٹھتے ہیں – اور پھر وجد کی رات کا آغاز ہوتا ہے – قوالی کا آغاز مشہور و معروف قوال طاہر مہدی نے کلام پیش کر کے کیا اور شرکاء روحانی موسیقی کی دہنوں سے محو رقص ہو گئے – پاک پتن سے خصوصی طورپر شرکت کیلئے محبوب فرید ، اکرم خان فریدی قوال کی قوالی نے سماع باندھ دیا – اسی طرح محبوب احمد میانمیری قوال نے تاجدار حرم پیش کر کے وجد طاری کر دیا – وجد کی رات ( صوفی رنگ ) کے تمام پرفارمرز کو پنجتن پاک ایوارڈز سے نوازا گیا – سینئر اداکار عمران احمد نے اپنے خصوصی خطاب میں پیر سید سہیل بخاری کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپکی بے لوث خدمات کو کوئی بھی چھو نہیں سکتا جس کا بولتا ثبوت آج کی ایک تقریب ہے جوکہ پونے دوسال بعد آپ نے تین دن میں ارینج کی – میرا آپ سے دیرینہ تعلق ہے دوستی کا عقیدت کا – آپ اپنے کام میں منفرد ہیں حکومت پاکستان کو آپکی 42 ، سال کی خدمات پر ” پرائڈ آف پرفارمنس ” دینا چاہئے تاکہ آپکی خدمات کا اعتراف کیا جاسکے – آپ لوگوں کو کچھ نہ کہیں کیونکہ جو کام آپ کرتے ہیں کوئی نہیں کر سکتا – شرکاء نے اداکار عمران احمد اور شکیل زاہد کی اس بات کی تائید بھرپور تالیوں سے کی کہ پیرسیدسہیل بخاری کو حکومت پاکستان پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دے -ایوارڈز لیونگ لیجنڈ اداکار راشد محمود ، انٹر نیشنل پروموٹر تجمل ظہور بالم بٹ ، محمد نواز کھرل میڈیا ڈائریکٹر المصطفی ٹرسٹ ، راشد ڈیال چئیرمین اون ٹی وی نے تقسیم کئے – شرکاء کی روح افزاء سے تواضع کی گئی – ہمدرد لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ علی بخاری نے خصوصی شرکت کی – نامور سماجی شخصیت ماہر فلکیات خالد اعجاز مفتی ، چوہدری نعیم گورایہ پراپرٹی کنسلٹنٹ اور زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ افراد و شخصیات کے ساتھ ساتھ فیمیلز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس طرح ورسٹائل پرفارمنس گروپ کی خصوصی صوفی دھمال سے اس روح پرور ، صوفیانہ ترانے اور رقص درویش سے اختتام پذیر ہوئی ‘