اسلام آباد (ٹی این ایس) بجلی کی قیمتوں میں کمی;نواز شریف وزیراعظم شہبازشریف کی کاوشوں کے معترف

 
0
41

(اصغر علی مبارک)
اسلام آباد (ٹی این ایس) .وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ نواز شریف وزیراعظم شہبازشریف کی کاوشوں کے معترف نظر آتےہیں, عوام نے اس اقدام کو احسن قرار دے دیاہے وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کےاعلان سےعوام , تاجر اورخوشی سےنہال دکھا ئی دے رہےہیں ,عام لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی بڑا ریلیف ہے۔ دوسری طرف بجلی کےنرخوں میں ریکارڈ کمی پر شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے میاں نواز شریف نےکہا ہے کہ وزیراعظم کی کاوشوں سےملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ہے۔ نوازشریف نے بجلی کےنرخ کم کرنے پروزیراعظم کی ٹیم کو سراہا اور کہا کہ بجلی سستی کرنےسےنہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔نواز شریف نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کومعاشی ریلیف ملتا ہے،

مہنگائی میں مسلسل کمی لیگی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں جس سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھادوسری طرف چیئرمین نیپرا وسیم مختار کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اگلے ہفتے تک مجموعی ریلیف 5 روپے فی یونٹ سے زائد ہو جائے گا۔وفاقی حکومت کی جانب سے فی یونٹ بجلی ایک روپے 71 پیسے سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔درخواست کی سماست کے دوران پاور ڈویژن حکام نے کہا کہ اپریل سے جون تک یہ ریلیف ہر ماہ کے لیے دینے کی درخواست ہے، یہ ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کا ریلیف پیٹرولیم لیوی کی مد میں دیا جائے گا۔حکام پاورڈویژن کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے 6 معاہدوں کی منسوخی کی وجہ سے 12 ارب روپے کا ریلیف شامل ہوا ہےاس موقع پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہم نے کل ایک روپے 90 پیسے کا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف دیا، کل ایک روپے 36 پیسے کا ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف دیا۔واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی مسلسل دوسرے ماہ بھی وزارت خزانہ کے تخمینوں سےکم رہی، مارچ میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح مزیدکم ہوکر 0.96 فیصد پر آگئی۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی، فروری 2025 میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جولائی تا مارچ اوسط مہنگائی کی شرح 5.25 فیصد رہی، فروری کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 0.89 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں شہروں میں مہنگائی میں 0.78 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح میں 1.05 فیصد اضافہ ہوا، مارچ میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 1.16فیصد رہی، جب کہ دیہات میں مہنگائی کی شرح 0.02 فیصد ریکارڈکی گئی۔ بروکریج فرم ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے بتایا کہ مارچ 2025 میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد پر آگئی ہے، جو تین دہائیوں کی کم ترین سطح ہے۔ مزید بتایا کہ فروری 2025 میں افراط زر کی شرح 1.5 فیصد تھی، جبکہ مالی سال 2025 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران مہنگائی بڑھنے کی اوسط رفتار 5.25 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 27.06 فیصد رہی تھی۔ یاد رہے کہ وزارت خزانہ نے مارچ کے مہینے کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 3 سے 4 فیصد کے درمیان لگایا تھا۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک سے قبل ملک میں چینی کی ہول سیل قیمت میں اضافہ جاری رہا تھا۔ وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد بجلی کےفی یونٹ نئے نرخ کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ تاجروں اور صنعتکاروں نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے ریلیف کی توقع نہیں کر رہے تھے۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر حکومت کے مشکور ہیں اس سے کاروباری برادری کو ریلیف ملے گا۔ اسلام آباد میں ایف پی سی سی آئی کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ آج کا ریلیف گھریلو صارفین سمیت انڈسٹری، کمرشل کے لیے بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی نے 10 ماہ جنگ لڑی، بجلی بلوں میں کمی پر کاروباری برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ملک اچھی سمت میں جارہا ہے، مثبت اقدام سے عام آدمی، صنعتوں پر بوجھ کم ہوگا۔ معروف تاجر رہنما اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت ٹاسک فورس ، ایس آئی ایف سی اور تمام بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرز اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہا کہ حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز ہماری آواز پر ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے اور ہم نے ثابت کیا کہ آئی پی پیز میں جو چوری ہورہی تھی یا غلط معاہدے کیے تھے وہ درست کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 7 روپے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملا ہے یہ صرف انڈسٹری کے لیے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے رہائشی صارفین کے لیے بھی ہے جب کہ اس سے کاروباری برادری کو ریلیف ملےگا۔ اس کے ساتھ وزیراعظم نے جو اہم بات کی ہے ساڑھے 3 ہزار ارب روپے کی لیکج ہورہی تھی جسے حکومت نے روکا ہے، دراصل یہ ساڑھے 3 ہزار نہیں بلکہ ایک ٹریلین روپے ہے ۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ اس پر مزید بھی کام ہورہا ہے، جتنا کام ہوگیا ہے آئی پی پیز کے جتنے معاہدے منسوخ ہوئے ہیں اور اس جو اثر آیا ہے وہ نیچے عوام تک پہنچایا گیا ہے، انشاللہ ہم جو ایک ٹریلین کی بات کررہے ہیں اس کا بھی اثر عوام تک پہنچے گا۔ دوسری جانب، چیئرمین پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن شیخ عمر ریحان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کے یونٹ میں 7 روپے 59 پیسے کمی کو صنعتوں کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔ دریں اثنا، صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، تاہم معاہدے ری شیڈول ہونے سے قیمتوں میں زیادہ کمی کی جانی چاہیے تھی۔ اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومتی اعلان کے باوجود بجلی چور پکڑے نہیں جاتے، 600 ارب کی بجلی چوری لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 700 ارب کی مفت بجلی استعمال ہو رہی ہے، مفت بجلی مفت پیٹرول اور مفت گیس کا چیپٹر بند ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نےبجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا، وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کے اعلان کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1131 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار 938 پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 131 پوائنٹس یا 0.96 فیصد بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار 938 پر بند ہوا، کے ایس ای-100 انڈیکس میں اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے، جب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کا اعلان کیا پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے ہیڈ آف ریسرچ سمیع اللہ طارق نےبتایا کہ انڈیکس میں اضافے کی وجہ وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرنا ہے۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صارفین اور صنعتوں کی مدد کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کے بعد انڈیکس اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی پر عمل درآمد کا عمل شروع ہو گیا ہےاو ر ملک بھر کے صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سی ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیاہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں تنزلی اکتوبر تا دسمبر 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس کا اطلاق کے الیکڑک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا، اس تنزلی سے بجلی صارفین کو 56 ارب 38 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا، بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فروری میں سماعت کی تھی۔ دریں اثنا، ملک بھرکے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری علیحدہ جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی یونٹ کی تنزلی کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 46 پیسے فی یونٹ سستی ہوئی ہے۔ نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کے الگ الگ نوٹی فکیشنز جاری کے ہیں، جس کے مطابق بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف اپریل کے بلوں میں ملے گا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے لیے بجلی جنوری 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی، باقی ملک کے لیے فروری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ تک کمی کا اعلان کیا، جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگیا،اسی طرح صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ’بجلی کی قیمتوں میں کمی کے وزیراعظم کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں‘ بجلی کی قیمتوں میں کمی ہماری تحریک کی کامیابی ہے۔مزید کہا کہ جو حکومت آئی پی پیز سے بات کرنے کو تیار نہ تھی اس نے نہ صرف معاہدوں پر نظر ثانی کی بلکہ فی یونٹ قیمتوں میں کمی کا اعلان بھی کیا، ’حق دو عوام کو‘ تحریک آگے بڑھائیں گے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا، جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگیا۔ اسی طرح، شہباز شریف نے صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا، جس کے بعد صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیاہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہےکہ مئی کے مہینے کا بل قیمت میں کمی کے ساتھ آئے گا۔ کمرشل صارفین کا جون میں 71 روپے ریٹ تھا، اب 62 روپے 47 پیسے ہوگا، کمرشل صارفین کے ریٹ میں 12 فیصد کمی آئی ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ ڈسکوزکی نجکاری ہو رہی ہے، دو کروڑ صارفین کے بلوں میں تقریباً بجلی کی قیمتوں میں 48 سے 56 فیصد کمی آئی ہے، یہ متوسط طبقے کے لیے بہت بڑی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے 6 مختلف سلیب ہیں، جون میں بجلی کا ریٹ کیا اور اب کتنی کمی ہوگی، وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پاور ڈویژن نے تفصیلات جاری کردی ہیں جن کے مطابق ماہانہ 100یونٹ تک گھریلو لائف لائن صارفین کیلئے ٹیرف میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے موجودہ ٹیرف 4 روپے 78 پیسے فی یونٹ برقرار رہے گا، اسی طرح ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک بجلی کے لائف لائن صارفین کا ٹیرف بھی 9 روپے 37 پیسے فی یونٹ برقرار رہے گا۔ ماہانہ ایک سے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف 6 روپے 14 پیسے کی کمی سے 8 روپے 52 پیسے ہوجائے گا۔ ماہانہ 101 سے 200 پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف 6 روپے 14پیسے کمی سے 11 روپے 51 پیسے ہوجائے گا، جبکہ 300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف7 روپے 24 پیسے کمی سے 34 روپے 3 پیسےہو جائے گا۔ اسی طرح گھریلو 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 7 روپے 24 پیسے کمی سے 48 روپے 46 پیسے ہو جائے گا۔ کمرشل صارفین کا ٹیرف 8 روپے 58 پیسے کمی سے 62 روپے 47 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا جبکہ زرعی صارفین کا ٹیرف 7 روپے 18 پیسے کمی سے 34 روپے 58 پیسے ہو جائے گا۔ صنعتی صارفین کا ٹیرف 7 روپے 69 پیسے کمی سے 40 روپے 51 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا جبکہ بجلی کا اوسط ٹیرف 7 روپے 41 پیسے کمی سے 37 روپے 64 پیسے کی سطح پر آجائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ تک کمی کا اعلان کیاہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا خیر مقدم کیا ہے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کا تاریخی عوامی فیصلہ ہے۔ اس فیصلے سے تمام صارفین کو بلا تفریق فائدہ پہنچے گا۔ ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کے بعد عوام کو اتنا بڑا ریلیف ایک تاریخی قدم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے فیصلے سے ملک میں معاشی سرگرمیاں مزید تیز ہوں گی