لاہور (ٹی این ایس) الحمراء میں پنجاب ثقافت دیہاڑ کی دوروزہ تقریبات 18اور 19 اپریل کو منعقد ہونگی

 
0
20

لاہور 16اپریل (ٹی این ایس)( پیر سید سہیل بخاری) :الحمراء میں پنجاب ثقافت دیہاڑ کی دوروزہ تقریبات 18اور 19 اپریل کو منعقد ہونگی ۔
پروگرام کی میزبان صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری ہیں ۔
تقریبات میں پنجا ب کی زبان و ادب، تہذیب و تمدن، تاریخ،ورثہ، فن وثقافت کو اُجاگر کیا جائیگا ۔
محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام پنجاب ثقافت دیہاڑ 18اور 19اپریل کو الحمراء آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا ۔ پروگرام کی میزبان صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری ہیں۔ تقریبات کا مقصد پنجا ب کی زبان و ادب ، تہذیب و تمدن ، تاریخ ، ورثہ ، فن وثقافت عوام کے سامنے پیش کرنا ہیں جس کے چاہنے والے دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں ۔ ثقافتی رنگوں سے سجے اس خوبصورت موقع پر نامور گلوکارہ نصیبو لعل ، صنم ماروی ، ذیشان روکھڑی ، ندیم عباس لونے والا ، جمیل لوہار ٗ اپنے فن کا مظاہر ہ کریں گے ۔ محکمہ اطلاعات وثقافت کے اس احسن اقدام ”پنجاب ثقافت دیہاڑ“کی تقریبات میں ڈھول پرفارمنس ، اونٹ رقص ، گھوڑا رقص ، بانسری جوڑی ، شہنائی پرفارمنس ، پنجاب کا گاؤں ، ہیر گائیکی ، لڈی پرفارمنس ، ماہیے ،ٹپے ، بولیاں ، بھنگڑا ، صوفی رقص ، پنجاب کرافٹ بازار ، گدا پرفارمنس ، ناٹک ”ہیر رانجھا“کے ساتھ ساتھ پنجاب کی قدروں پر مبنی فن پاروں کی نمائش ، پنجابی مشاعرہ و گفتگو کی نشست ”پنجاب اج تے کل“ شامل ہونگی ۔ نمائش میں نامور آرٹسٹ ذوالفقار علی زلفی ، محبوب علی ، غلام مصطفی ، ڈاکٹر اعجاز انور ، مغیث ریاض اور نذیر احمد کے بنائے ہوئے فن پارے آویزاں کئے جا رہے ہیں ۔گفتگو کی نشست ”پنجاب اج تے کل“میں نامور پنجابی دان پروین ملک ، ڈاکٹر سعید بھٹہ ، ڈاکٹر صغری صدف ، نین سکھ ، انجم قریشی ، ڈاکٹر فوزیہ اسحاق اظہار خیال کریں گی جبکہ ڈاکٹر شائستہ نزہت نشست کو مارڈیٹ کریں گی ۔پنجا ب ثقافت دیہاڑ کی تمام تقریبات شام 7بجے سے رات 10بجے تک جاری رہیں گی ۔لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں پنجاب ثقافت دیہاڑ کی انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں ۔ واضح رہے صوبائی وزیر عظمی زاہد بخاری کی سربراہی میں 14اپریل کو پنجاب بھر میں ”پنجاب ثقافت دیہاڑ“ عظیم الشان انداز میں منایا گیا ، جو پنجاب کی زبان و ادب ، تہذیب و تمدن ، تاریخ ،ورثہ ، فن وثقافت کے لئے اہم سنگ میل ہے ۔