ایس ایس پی ٹریفک ملیر طاہر نورانی نے عوام کو پریشان کرنے والے 5اہلکار معطل کردیئے

 
0
613

 معطل ہونے والے اہلکار وں میں ایک ہیڈ کانسٹیبل اور چار سپاہی ہیں DSPشاہ لطیف ساجدہ جمالی انکوائری آفیسر مقرر

کراچی،جولائی 03 (ٹی این ایس ): ایس ایس پی ٹریفک ملیر طاہر احمد نورانی نے عوام کو بلاجواز پریشان کرنے والے پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے انہیں کوارٹر گارڈ کردیا ہے ۔ معطل ہونے والے اہلکار لنک روڈ ٹریفک چوکی پر تعینات تھے ۔ ایس ایس پی ٹریفک ملیر کو عوامی ذرائع سے شکایات ملی تھیں کہ مذکورہ اہلکارعوام کو بلاجواز تنگ کرتے ہیں ،جس پر ایس ایس پی کیجانب سے فوری کاروائی کرتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل عبد الحمید اور چار کانسٹیبلز فاروق احمد ،غلام نبی، اور ظہیر احمد کو معطل کردیا گیا ہے ۔ مذکورہ اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ بھی کیا گیا ہے جبکہ SSPٹریفک ملیر طاہر احمد نورانی کیجانب سے مذکورہ اہلکاروں کی مکمل انکوائری کیلئے DSPشاہ لطیف ساجدہ جمالی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے ۔