کراچی،جولائی 03 (ٹی این ایس ):تھانہ سائیٹ اے کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام،ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار،اسلحہ ایمونیشن، چھینا گیا موبائل فون اور نقد رقم برآمد۔
اطلاعات کے مطابق خٹک چوک سائیٹ فیکٹری ایریا کے نزدیک موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان شہری عظیم سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ شہری کے شور شرابہ کرنے پر قریب ہی گشت پر مامور سائیٹ اے تھانے کی پولیس موبائل نے ملزمان کا تعاقب کیا اور ایک ملزم عمر ہادی عرف سمیع ولد عمر قادرکو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کا ساتھی موٹر سائیکل سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے شہری عظیم سے چھینا گیا موبائل فون۔ نقد رقم اور شہری کے شناختی کارڈ سمیت دیگر سامان برآمد ہوا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ ایف آئ آر نمبر227/2018 بجرم دفعہ 392/397/34تعزیراتِ پاکستان جبکہ غیر قانونی اسلحے کا مقدمہ ایف آئ آر نمبر 228/2018بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا۔
ابتدائ تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم پہلے بھی اسٹریٹ کرائم اور ناجائز اسلحے کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔













