راولپنڈی (ٹی این ایس) تھانہ وارث خان سب انسپکٹر شہزاد شاہ کی ہمراہ ٹیم فوری کاروائی 12 سالہ بچے سے بدفعلی کا ملزم گرفتار

 
0
79

راولپنڈی (ٹی این ایس) تھانہ وارث خان سب انسپکٹر شہزاد شاہ کی ہمراہ ٹیم فوری کاروائی 12 سالہ بچے سے بدفعلی کا ملزم گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس کو بارہ سالہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ بچہ گھر سے کوئی چیز لینے گیا کافی ٹائم تک واپس نہ آیا تو دوران تلاش گلی میں مکان کی چھت پر رونے کی آواز پر گیا تو دیکھا ملزم بلاول بچے کے ساتھ غلط حرکت کر رھا تھا جو مجھے دیکھتے ھی فرار هو گیا ۔ ایس ایچ او وارث خان کی زیرنگرانی سب انسپکٹر شہزاد شاہ نے ہمراہ پولیس ٹیم فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا متاثرہ بچے کے میڈیکل سمیت قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد از ریمانڈ ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ۔ ایس پی راول نے ایس ایچ او وارث خان سمیت سب انسپکٹر شہزاد شاہ اور پولیس ٹیم شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ایسے درندہ صفت ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔