ٹریفک پولیس کی طرف سے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم

 
0
299

راولپنڈی 04 جنوری 2022 (ٹی این ایس): اولڈ ائیر پورٹ سیکٹر میں دوران ڈیوٹی شہری کا ایک بیگ ملا جس میں گاڑی کی اوریجنل رجسٹریشن بک ، بھاری مالیت کا چیک اور شناختی کارڈ کے علاؤہ دیگر قیمتی سامان و کاغذات تھے۔ انسپکٹر ناصر خان انچارج سیکٹر اور ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈن کامران 260 نے مذکورہ شہری کو کافی تگ و دو کے بعد سخت بارش اور ٹھنڈ میں تلاش کر کے تمام سامان با حفاظت واپس کیا۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کی ہر ممکنہ مدد اور تعاون کے لئے اپنی خدمات ہمیشہ احسن طریقے سے سر انجام دیتی رہی ہے اور یہ کار خیر اسی جذبے کی ایک جھلک ہے۔