ایس ایچ او ریس کورس طارق گوندل کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی،رابری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

 
0
101

ایس ایچ او ریس کورس طارق گوندل کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی،رابری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،مسروقہ رقم 25ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں باسط اور ولی شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 25ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیاجا رہا ہے،ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار نے ریس کورس پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔