ایس ایچ او صدربیرونی کی ہمراہ پولیس ٹیم فوری کاروائی،02 روز قبل فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے 04ملزمان گرفتار

 
0
130

ایس ایچ او صدربیرونی کی ہمراہ پولیس ٹیم فوری کاروائی،02 روز قبل فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے 04ملزمان گرفتار،ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے ظفر اقبال کو زخمی کردیاتھا۔تفصیلات کے مطابق صد ر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے 04ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں سلیمان،نور،عمیراوروصیع اللہ شامل ہیں،ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے ظفر اقبال کو زخمی کردیاتھا، ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ایس پی صد ر کا کہناتھاکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔