صادق آباد پولیس کی کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

 
0
97

صادق آباد پولیس کی کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم حسنین کو گرفتار کرلیا، ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور پسٹل برآمدہوا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہاہے، شناخت پریڈ کے بعد تفتیش میں اہم انکشافات اور برآمدگی متوقع ہے، ایس پی راول ماہم خان نے صادق آباد پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔