ایس ایچ او مندرہ محمد عباس کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی،مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 15 ملزمان گرفتار

 
0
126

ایس ایچ او مندرہ محمد عباس کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی،مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 15 ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم01 لاکھ 12 ہزار روپے، 15 موبائل فونز برآمد۔ تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں کوثر، فضل، شفقت، ولید، پہلوان، شہباز، قیصر، عنصر، عقیل، ثاقب، قمر، میثم، وقاص، عثمان اور مستابر شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم01 لاکھ 12 ہزار روپے، 15 موبائل فونز برآمدہوئے، موقعہ سے سوزوکی گاڑی اور 02 اسیل مرغے بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے،ایس پی صدر کا کہنا تھاکہ قمار باز ی دیگر برائیوں کی جڑ ہے، قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔