الیکشن کی تاریخ کا آپ کب اعلان کریں گے؟ صحافی کا گورنر سے سوال

 
0
103

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے صحافی نے الیکشن کی تاریخ سے متعلق سوال پوچھ لیا۔

گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے گورنر سے سوال کیا کہ الیکشن کی تاریخ کا آپ کب اعلان کریں گے؟

پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمٰن نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر چیز آئین اور قانون کے مطابق ہو گی۔

گورنر بلیغ الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ آپ کو جلد اس پر پیش رفت نظر آ جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیرِ اعلیٰ مقرر کیا تھا۔

محسن نقوی نے پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں محسن نقوی کی حلف برداری کی تقریب ہوئی تھی، گورنر بلیغ الرحمٰن نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے عہدے کا حلف لیا تھا۔