راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ صادق آباد راجہ گلتاج کی ہمراہ پولیس ٹیم موثر تفتیش،

 
0
37

شہری سے اسلحہ کی نوک پر نقدی چھیننے والے 05 رکنی گینگ کے 02 گرفتارملزمان سے مزید برآمدگی،ملزمان سے مزید 05لاکھ 20ہزار روپے اورزیر استعمال موٹرسائیکل برآمد،ملزمان کے شہری سے واردات کرنے اورتشدد کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے شہری سے اسلحہ کی نوک پر نقدی چھیننے والے گینگ کے 02ملزمان سے مزید 05لاکھ 20ہزار روپے اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمدکیا،ملزمان کی شناخت ہمدان اور عاقب رشید کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان سے قبل ازیں 04لاکھ روپے اور02پسٹل بھی برآمد کیے گئے تھے،ملزمان سے اب تک 09لاکھ 20ہزار روپے،02پسٹل اورزیر استعمال موٹرسائیکل برآمد کیا جاچکا ہے،ملزمان کے 02دیگر ساتھی قبل ازیں گرفتارکر کے جیل بھجوائے جاچکے ہیں، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔