پی ایم ایل این کی قیادت کے متحد ہونے سے دھڑے بندی کی تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں۔لیگی راہنما اسما عباسی

 
0
102

راولپنڈی16فروری(اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)شعبہ خواتین کی ضلعی نائب صدر اسما عباسی نے کہا ہے کہ پی ایم ایل این کی قیادت کے متحد ہونے سے دھڑے بندی کی تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کا انتخابات میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،راولپنڈی کی عوام کو تبدیلی کے نام پر اکسانے والے عدالتوں میں پہنچتے ہی رونا شروع ہوگئے ہیں تو وہ جیلیں کیا کاٹ سکیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اسما عباسی نے کہا کہ راولپنڈی میں ورکرز کنونشن کے موقع پر اپنی قائد مریم نوازبھرپور استقبال کریں گے اور خواتین کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود ہوں گی