آئی جی سندھ نے نو مزید افسران کی تقرریاں و تبادلے کردئیے

 
0
328

کراچی ستمبر 13 (ٹی این ایس ): آئی جی سندھ نے دو دن میں چار حکم نامے جاری کردیئے، نو مزید افسران کی تقرریاں و تبادلے کردیے، ہدایت جاری کیں کہ آپ سب افسران سیاسی پریشرسے باہر آچکے ہیں، جس کو چاہیں میرٹ پر ایس ایچ اوز لگا سکتے ہیں۔آئی جی سندھ کہتے ہیں سیاسی شخصیات کو عزت دیں لیکن کام میرٹ پر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کام نہ کرنے والے افسران کو بھی خبردار کردیا، بولے کام نہیں کروگے تو گھر جاو گے۔ان کا کہنا تھا ایس ایچ او غلط کام کرتا ہے تو فوری ہٹا دیں، غفلت برداشت نہیں کرونگا، کراچی میں آئی جی سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں افسران کے مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔