چیئر مین پی ٹی آئی 12مئی کو کراچی میں مزار قائد کے باہر وی آئی پی گیٹ پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے

 
0
312

کراچی مئی 5(ٹی این ایس )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 12مئی کو کراچی میں مزار قائد کے باہر وی آئی پی گیٹ پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،لاہور میں تحریک انصاف کے پاور شو کے بعد عمران خان نے پارٹی اجلاس میں کراچی کے جلسے کی منظور ی دے دی ہے۔جلسے سے عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف کے دیگر مرکزی رہنما بھی خطاب کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان 10مئی کو کراچی آئیں گے اور کراچی میں اپنے قیام کے دوران ورکرز کنونشن، علماکرام ، اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ مختلف سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ جن میں سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اوردیگر شخصیات شامل ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق سندھ کی مختلف اہم شخصیات پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گی۔