داعش سے تعلق کے الزام میں روس سے پانچ مشتبہ دہشت گرد گرفتار

 
0
292

ماسکو مئی 5(ٹی این ایس)روسی حکام نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ روابط کے شبے میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مشتبہ افراد سے گھر میں بنایا گیا دھماکا خیز مواد اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ روسی وفاقی خفیہ ادارے (ایف سی بی) نے ان افراد کو شمال مشرقی ماسکو سے حراست میں لیا۔ ان مشتبہ افراد سے گھر میں بنایا گیا دھماکا خیز مواد اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ روسی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ افراد دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔