فلسطینی صدر کی معافی، اسرائیلی وزیر دفاع نے مسترد کر دی

 
0
289

تل ابیب مئی 5 (ٹی این ایس)فلسطینی صدر محمود عباس نے مبینہ طور پر سامیت مخالف بیان دینے پر معافی مانگتے ہوئے کہاہے کہ وہ کسی کی عزت نفس مجروح نہیں کرنا چاہتے۔ تاہم اسرائیلی وزیر دفاع ایویگڈور لیبرمان نے ان کی معذرت کو مسترد کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محمود عباس نے تجویز کیا تھا کہ یورپ میں دوسری عالمی جنگ کے دوران یہودیوں کے قتل عام کی وجہ ان کا مذہب نہیں بلکہ اعمال بنے۔ عباس کی طرف سے دیے گئے اس بیان کے باعث انہیں عالمی سطح پر ہدف تنقید بھی بنایا گیا۔ لیبرمان نے کہا کہ وہ یہودیوں کے بارے میں دیے گئے محمود عباس کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں اور ان کی طرف سے مانگی جانے والی معافی کو مسترد کرتے ہیں۔