یمنی حوثیوں نے تیل بردار 19 جہاز یرغمال بنا لیے، سعودی سفیر

 
0
298

صنعاء, اپریل 22(ٹی این ایس): یمن میں متعیّن سعودی سفیر محمد آل جابر نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ حوثی شیعہ باغیوں نے تیل بردار انیس جہازوں کو روک رکھا ہے اور وہ انھیں الحدیدہ کی بندر گاہ میں داخل نہیں ہونے دے رہے ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق آل جابر نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے تیل بردار 19 جہازوں کو اپنے زیر قبضہ علاقے رمی المخطاف میں روک رکھا ہے اور وہ انھیں الحدیدہ کی بندر گاہ میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں ۔ان کی اس حرکت پر یمن کے جامع انسانی امدادی مرکز کو گہری تشویش لاحق ہے۔