علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حرف ’ایم‘ اور بنارس ہندو یونیورسٹی سے ’ایچ‘ حذف کیا جائے،بھارتی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی تجویز

 
0
1562

علی گڑھ،کتوبر 10( ٹی این ایس): بھارتی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے ایک پینل نے جو اپنی شناخت نہیں چاہتا اس نے سیکولر کردار کو اْجاگر کرنے کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) سے ’ایم‘ اور بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) سے حرف ’ایچ‘ حذف کرنے کی تجویز دی ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق یہ تجویز یو جی سی کی جانب سے قائم اے ایم یو کیلئے قائم آڈٹ کمیٹی کی رپورٹ میں موجود ہے۔اس آڈٹ میں بی ایچ یو کا احاطہ نہیں کیا گیا ہے تاہم مذہبی شناخت کے خاتمے کی سفارش کا حوالہ موجود ہے۔