بھارتی جیل میں قید پاکستانی کو قتل کر دیا گیا پاکستانی قیدی شاکر کو جے پور جیل میں ساتھی قیدیوں نے قتل کیا، پاکستانی قیدی کو پلوامہ حملے کا بدلہ لینے کے لیے قتل کیا گیا

 
0
28950

جے پور فروری 20 (ٹی این ایس): جے پور بھارت جنگی جنون میں پاگل ہو گیا،بھارتی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں پر ظلم و ستم شروع کر دیا گیا۔بھارتی جیل میں قید پاکستانی کو قتل کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی قید شاکر کو جے پور جیل میں ساتھی قیدیوں نے قتل کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی قیدی کو پلوامہ حملے کا بدلہ لینے کے لیے قتل کیا گیا۔پلوامہ حملے کے بعد بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ روز بتایا گیا کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتشدید ہٹ دھرمی پر اتر آیا ہے۔۔بھارت میں پاکستان سے آئے ہوئے لوگوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی وارننگ دے دی گئی ہے۔یہ وارننگ بھارتی ریاست راجستھان میں ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے دی گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھارت کی اشتعال انگیزیوں اور بھارت میں مقیم مسلمانوں اور کشمیریوں پر حملوں کے بعد بھارت جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے بھی مشکلات بڑھ چکی ہیں۔بھارتی ریاست راجستھان میں ضلع مجسٹریٹ نے راجستان آئے ہوئے پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں شہر چھوڑنے کی وارننگ دے دی،راجستھان کے مقامی مجسٹریٹ نے مسلمانوں پر ہونے والے حملوں اور ان کی املاک کو نقصان پہنچائے جانے کے واقعات کے بعد راجستھان میں موجود پاکستانی شہریوں کو شہر چھوڑنے کا حکم دیا۔ جبکہ راجستھان کی مقامی انتظامیہ کے اس اقدام سے مارچ کے پہلے ہفتے حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے جانے کے خواہشمند پاکستانی زائرین کی مشکلات پیدا ہوں گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی حکومت پاکستانی زائرین کے ویزا کی درخواست بھی مسترد کر سکتے ہیں۔جب کہ دوسری جانب بھارتی دھمکیوں اور کشیدگی کے خاتمے کے لئے پاکستان نے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کر دیا ہے. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشینے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو فوری اقدام کے لئے خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے بھارت تحقیقات کے بغیر پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے، حملہ آور کشمیری تھا لیکن الزام پاکستان پر دھر دیا.