جرمنی اپنے دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنائے گا،وزارت دفاع کا اعلان 

 
0
312

برلن مئی 5(ٹی این ایس)جرمن وزیر دفاع ملکی سکیورٹی فورسز اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو زیادہ فعال بنانے کے حق میں ہیں۔ جرمن ریڈیو کے مطابق گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ ملکی سکیورٹی فورسز اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو زیادہ فعال بنانے کے حق میں ہیں۔روس کے ساتھ تناؤ کے تناظر میں ایسا منصوبہ زیر بحث ہے کہ جرمنی اپنی غیر ملکی دفاعی مہموں کو ختم کرتے ہوئے ملکی سکیورٹی اداروں کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرے۔سفارتی ذرائع نے بتایاکہ اس مقصد کی خاطر ایک پالیسی پیپر تیار کر لیا گیا، جو متوقع طور پر جون میں عام کر دیا جائے گا۔ رواں برس جرمن دفاعی اخراجات کے لیے 38.5 بلین یورو کا بجٹ رکھا گیا تھا جبکہ آئندہ برس کے لیے یہ بجٹ 41.4 بلین یورو ہو گا۔