قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن کے ایماندار وقابل ایم ایس کو بلا جواز تبدیل کرنا قابل مذمت ہے، پی ایس پی

 
0
346

کراچی ،اکتو بر 06(ٹی این ایس): پاک سرز مین پارٹی کے ترجمان نے کہاکہ قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن کے بہترین کارکردگی کا ریکارڈ رکھنے والے ایم ایس کو بلا جواز تبدیل کرنا قابل مذمت ہے اور پی ایس پی اس اقدام کو کرپشن اور انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف سمجھتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قطر اسپتال میں جس ایم ایس کو تعینات کیا گیا ہے وہ کرپشن اور نااہلی سے مشہور ہیں اس تعیناتی سے قطر اسپتال کی کارکردگی شدید متاثر ہونے کا اندیشہ ہے انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قطر ہسپتال میں ایم ایس کے تبادلے کے احکامات فوراً منسوخ کرے تاکہ قطر ہسپتال کو تباہی سے بچایا جاسکے۔